جامعہ انوار العلوم کا اکتیسواں سال
٭ جامعہ انوار العلوم ملتان کا اکتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت قاسم باغ قلعہ کہنہ پر مورخہ 31-30-29مارچ1974ء بمطابق6-5-4ربیع الاول1394ھ بروز جمعہ‘ ہفتہ‘ اتوار نہایت شان و شوکت سے منعقد کیاگیا‘ صدارت کے فرائض حسب معمول حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی نے انجام دیئے شب و روز کے نو اجلاسوں میں ملک کے نامور خطباء اور شعلہ بیان مقررین نے فصاحب و بلاغت کے جوہر دکھائے اور اس طرح تین دن تک ہزاروں مسلمان علماء اور مشائخ کے فیوض و برکات سے جھولیاں بھرتے رہے اس جلسے کے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض بھی حضرت مولانا عبدالقادر جلالپوری مرحوم نے انجام دیئے ۔
جامعہ انوار العلوم کا بتیسواں سال ٭ جامعہ انوار العلوم کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت مورخہ 6-5-4اپریل1975ء بروز جمعہ ‘ ہفتہ ‘ اتوار بمقام قاسم باغ قلعہ کہنہ ملتان میں نہایت شان و شوت سے منعقد ہوا۔ دوردراز علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں عوام اہلسنت اپنے اکابر کے ارشادات سے مستفید ہوئے۔ مختلف اجلاسوں کی صدارت دیگر اکابر ملتان کے علاوہ حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی فرماتے رہے اور جلسہ انتہائی کامیاب ہوا۔
جامعہ انوار العلوم کا تینتیسواں سال ٭ جامعہ انوار العلوم ملتان کا تینتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت مورخہ 4-3-2اپریل1976ء بروز جمعہ‘ ہفتہ‘ اتوار قاسم باغ قلعہ کہنہ میں منعقد ہوا مختلف اجلاسوں کی صدارت مخدوم المخادیم حضرت مخدوم سید شوکت حسین گیلانی نے فرمائی‘ ملک بھر کے نامور مشائخ کرام اور علماء عظام نے ہزاروں سامعین کو مسلسل تین دن تک سب و روز اپنے نورانی بیانات سے نوازا اور اس طرح یہ جلسہ بھی حسب روایت انتہائی کامیاب رہا۔
جامعہ انوار العلوم کا چونتیسواں سال ٭ جامعہ انوار العلوم ملتان کا چونتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت مورخہ16-15-14مارچ1977ء کو پوری روایتی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوا‘ ملک بھر کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے شب و روز ہزاروں سامعین کو اپنی فصاحت و بلاغت سے بھر پور نورانی خطابات سے نوازا۔
جامعہ انوار العلوم کا پینتیسواں اور چھتیسواں سال ٭ جامعہ اسلامی عربیہ انوار العلوم ملتان کا پینتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت قاسم باغ قلعہ کہنہ پر مورخہ6-5-4اپریل1978ء میں اور چھتیسواں سالانہ جلسہ دستار فضیلت مورخہ10-9-8اپریل1979ء میں پوری شان و شوکت اور روایتی آن بان کیساتھ منعقد کیاگیا ۔
جامعہ انوار العلوم کا سینتیسواں تا چالیسواں سال ٭ چونکہ جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان کے عظیم الشان جلسوں میں پاکستان بھر کے علماء اور مشائخ ہر سال پابندی کیساتھ تشریف لاتے رہے اور اپنے علم و فضل سے ہزاروں سامعین کرام کو نوازتے رہے ہر سال کے ان تاریخی جلسوں میں کوئی نئی قابل ذکر بات ایسی رونما نہیں ہوئی تھی کہ ہر سال کا ذکر الگ تفصیل سے کیا جائے لہذا سالوں کے جلسوں کا تذکرہ اجمالی طورپر کردیا گیا ہے البتہ چالیسویں سالانہ جلسہ میں چند قرار دادیں منظور کی گئیں ان میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاگیا تھا کہ عرب متحدہ امارت سے اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کے ترجمہ قرآن مجید اور صدر الافاضل کی تفسیر پر جو پابندی لگائی گئی ہے اسے اپنے سفارتی ذرائع سے ختم کرائے۔
جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم کے مدرسین
٭ جن مدرسین کے اسم مبارک مل سکے ہیں درج ذیل ہیں۔ 1 ٭ امام اہلسنت حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی رحمتہ اللہ علیہ 1944ء 2 ٭ جناب مولانا خدا بخش صاحب جامپوری 1944ء 3 ٭ مولانا محمد عبدالکریم صاحب جامپوری 1944ء 4 ٭ حافظ نور احمد 1944ء 5 ٭ مولانا سید احمد حبیب شاہ صاحب کاظمی 1944ء 6 ٭ حضرت مولانا عبدالکریم صاحب اعوان اللہ آبادی 1945ء 7 ٭ مولوی سید محمد عقیل 1945ء 8 ٭ مولانا عبدالحکیم علی پوری(عارضی تقرر 2ماہ کیلئے) 1945ء 9 ٭ حضرت مولانا مولوی الحاج الحافظ سید محمد خلیل شاہ صاحب کاظمی محدث امروہہ (1945ء تا1946ء) 10 ٭ مولانا خورشید احمد فیضی ضلع رحیم یار خان(فاضل انوار العلوم) 1945ء 11 ٭ مولانا محمد جعفر تونسہ شریف(فاضل انوار العلوم) 1945ء 12 ٭ حضرت مولانا امید علی خان صاحب گیاوی (سابق مفتی ریاست بہاولپور) 1946ء 13 ٭ مولوی حامد علی (عارضی تقرر) 1946ء 14 ٭ مولانا حافظ عبدالرشید (عارضی تقرر15ستمبر1947ء تا15جنوری1948ء) 15 ٭ مولانا عبداللطیف خان 1947ء 16 ٭ مولانا مولوی حافظ غلام رسول گجراتی 1948ء 17 ٭ حضرت مولانا حافظ بحمداللہ خان صاحب رامپوری (عارضی تقرر) 18 ٭ مولانا سید مسعود علی قادری علیگڑھی 1950ء 19 ٭ مولانا سید احمد ادیب کاظمی 1951ء 20 ٭ مولوی عبدالرشید (فاضل انوار العلوم) 1951ء 21 ٭ حافظ محمد نواز ڈیروی 1955ء 22 ٭ مولانا نور احمد انور فریدی (جامعہ کی مسجد کے خطیب) 1955ء 23 ٭ مولاناولی انس صاحب پشاوری 1955ء 24 ٭ حضرت مولانا مفتی عبدالحفیظ 1958ء 25 ٭ مولانا جان محمد پشاوری 1958ء 26 ٭ مولانا نوراحمد سعیدی لودھراں 1959ء 27 ٭ مولانا حافظ قمر الدین 1959ء 28 ٭ مولاناغلام مصطفی رضوی 1961ء 29 ٭ مولانا حافظ پیر بخش تونسوی 1961ء 30 ٭ مولانا محمد شریف 31 ٭ عبدالرحمان بلوچستانی 32 ٭ مولانا پیر محمد صاحب (فاضل انوار العلوم) 33 ٭ مولانا منظور احمد پٹیالوی 34 ٭ مولانا نذیر احمد لودھرانی 35 ٭ مولانا عبدالخالق الہ آبادی 36 ٭ مولوی سلطان احمد قریشی 37 ٭ قادی عبدالستار مظفر گڑھی 38 ٭ قاری محمد یا ر 1965ء 39 ٭ مولانا عبدالغفور الوری 1967ء 40 ٭ مولانا محمد یوسف 1971ء 41 ٭ مولانا فضل احمد تمیمی 1971ء